عزاداری اور عالمگیریت


01/10/2018


عزاداری اور عالمگیریت

ذرایع ابلاغ نےپوری دنیا کو آپس میں ملاکر ایک بین الاقوامی گاؤں بنادیا ہے۔ جس کے نتیجے میں دنیا کی مختلف ثقافتیں اور رسوم ایک ہی واحد بین الاقوامی ثقافت میں بدل رہی ہیں۔ مشاہدہ بتاتا ہے کہ یہ سفر بڑی تیزی سے طئی ہو رہا ہے۔
عزاداری سید الشھداء کے ذرایع بھی عالمگیریت کی طرف جا نے کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہمیں اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عزادری دو چیزوں سے بنتی ہے، پہلی تو کربلا کے شہداء اور خاص طور پر امام حسین علیہ السلام کی مصیبتوں پر اپنے غم کا اظہار ہے جبکہ دوسری چیز تبلیغ ہے،کربلا کی تبلیغ، امام حسین(ع) کے کردار کی تبلیغ ، امام حسین (ع) کے مقصد کی تبلیغ اور دین کی تبلیغ۔
اظہار غم کے کچھ ذرایع تو ایسے ہیں جو کسی ایک یا چند اقوام کےساتھ مخصوص ہیں۔ ایسے ذرایع اگر ان اقوام سے باہر کسی نے اختیار کیے تو وہ بے سود رہیں گے اور وہ انسان اپنے غم کا اظہاردوسروں تک نہیں پہنچا پائیگا۔ اس کا سبب واضح ہے ، کیونکہ یہ ذرایع اس قوم میں غم کے اظہار میں رائج ہی نہیں ہیں تو وہ لوگ ان ذرایع سے غم کا احساس کیسے کر پائیں گے؟ ۔ دوسرے ایسے ذرایع ہیں جو دنیا کے تمام اقوام میں اظہار غم کے لیے رائج ہیں اور دنیا کا ہر انسان اپنی ذاتی زندگی میں اپنے غم کے اظہار کے لیے استعمال کرتا ہے۔اگر انکو کسی نے اختیار کیا تو چاہے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ہو اپنے غم کا اظہار دنیا میں ہر جگہ کر پائے گا۔ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ اس وقت وہ کونسے ذرایع ہیں جو دنیا کے تمام اقوام و ملل میں غم کے اظہار میں رائج ہیں۔ اگر ہم نے عزاداری میں وہ ذرایع منتخب کیے تو پھر دنیا کے کسی بھی ملک میں عزادار ہو پوری دنیا تک ہم اپنے غم کا اظہار کر پائیں گے۔ ایسے ذرایع جو اس وقت میری نظر میں ہیں وہ یہ ہیں:
1۔ رونا اور گریہ کرنا۔
2۔ نثر یا شعر میں اپنے گریہ کا سبب بیان کرنا یعنی نوحہ، مرثیہ اور نعرے وغیرہ۔
3۔ سیاہ پوشی یعنی سیاہ لباس، سیاہ پرچم، سیاہ بینر اور سیاہ پٹیاں۔
4۔ سر، سینہ یا زانوں پر ہاتھ مارنا یعنی ماتم۔
5۔ تعزیت پیش کرنا۔
6۔ اگر ظلم کے حوالے سے انصاف طلب کرنا ہو تو احتجاجی جلوس نکالنا۔
7۔ احتجاجی جلوس میں مظلوم پر کیے گئے ظم بیان کرنا، جلوس میں شامل افراد سے حمایت مانگنا اور انصاف کے لیے لائحہ عمل بنانا۔
گذارش: اگر کسی کی نظر میں ان کے علاوہ بھی بین الاقوامی سطح پر کوئی ذرایع نظر میں ہوں تو آگاہ فرمائیں۔
ولسلام علیکمو رحمه اللہ۔

 

 
 
Follow Us On:
share on facebook
share on twitter
share on google plus
print this
 
ہائر ایجوکیشن موٹیویشن اینڈ گائنڈنس پروگرام
اصغریہ پاکستان
قرآن کریم
Copyright © 2017 . جملہ حقوق محفوظ ہیں
Designed and Developed By: ICreativez