شجاعت زینبیہ حصہ دوم


01/10/2018

شجاعت زینبیہ
حصہ دوم


۔ اگر حسین کی بہن زینب کے کارنامے کا ہم موازنہ امام حسین کے تمام ساتھیوں سے کریں تو ہمیں اس مظلومہ کا کارنامہ بلند نظر آئے گا۔
۔ عاشور کے دن اللہ کی طرف سے حسین کے 72 ساتھیوں کی ذمیداری یہ تھی کہ: اے حسین کے ساتھیو! تم نے دین بھی بچانا ہے اور اپنے دور کا امام یعنی حسین بھی بچانا ہے۔ عصر عاشور تک امام حسین کے بہتر ساتھیوں نے اپنا جہاد جاری رکھا۔ مولا کے ان ساتھیوں میں حبیب جیسے فقیہ، بریر جیسے قاری، علی اکبر اور عباس جیسے بہادر جوان بھی شامل تھے۔ عصر عاشور کے بعد نظر آتا ہے کہ حسین کے تمام ساتھیوں نے جان دے کر دین تو بچالیا لیکن اپنے دور کا امام (حسین) نہ بچا سکے۔
۔ عصر عاشور حسین کی اس بہن کو بھی اللہ کی طرف سے یہی دو ذمیداریاں ملتی ہیں۔ اے زینب! دین بھی بچائو اور اپنے دور کا امام سجاد بھی بچائو۔ پھر ہم نے دیکھا کہ بیبی کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام اور جب شام سے مدینہ آتی ہے تو دین بھی بچا کر لاتی ہے اور اپنے دور کا امام سجاد بھی بچاکر لاتی ہے۔ بیبی نے وہ کارنامہ انجام دیا کو بہتر ملکر بھی انجام نہ دے سکے۔
- کربلا کے بہترمجاہدوں کو ذمیداری ملے تھی اس میں انکا مقابلہ ابن زیاد کی فوج سے تھا خود ابن زیاد سے نہیں تھا، یزید کی فوج سے تھا خود یزید سے نہیں تھا۔ لیکن اپنی ذمیداری ادا کرنے میں حسین کی بہن کا مقابلہ خود ابن زیاد سے ہے خود یزید سے ہے۔ کبھی کوفہ کے دربار میں کھڑی ہے اور ابن زیاد سے دین اور امام بچا رہی ہے اور کبھی یزید کے سامنے کھڑی ہے اور اس سے دین اور امام بچا رہی ہے۔
- کربلا کے بہتر مجاہد جب اپنی ذمیداری ادا کرنےکے لیے میدان میں آئے تھے تو مسلح تھے ان کے پاس ہر طرح کا اسلحہ تھا، تلوار تھی، ڈھال تھی، نیزہ تھا اور کمان تھی۔ لیکن جب حسین کی بہن میدان میں آتی ہے تو نہ صرف اس کے ہاتھ میں کو ئی ہتھیار نہیں بلکہ اس کے تو ہاتھ کھلے ہوئے بھی نہیں ہیں۔ بی بی ان بندھے ہوئے ہاتھوں سے جب اپنا جہاد مکمل کرکے مدینہ آتی ہے تو اسلام بھی بچا کر لاتی ہے اور اپنے دور کا امام سجاد بھی بچاکر لاتی ہے۔
السلام علی الحسین
و علی علی بن الحسین
و علی اولاد الحسین
و علی اصحاب الحسین۔

 
 
Follow Us On:
share on facebook
share on twitter
share on google plus
print this
 
ہائر ایجوکیشن موٹیویشن اینڈ گائنڈنس پروگرام
اصغریہ پاکستان
قرآن کریم
Copyright © 2017 . جملہ حقوق محفوظ ہیں
Designed and Developed By: ICreativez