امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی حکومت کے سیاسی اصول


05/27/2019

بسم الله الرحمٰن الرحيم
امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی حکومت کے سیاسی اصول
(حصہ اول)

امیرالمومنین علی علیہ السلام نے جب ذی الحجہ الحرام ۳۵ ہجری میں عوام کے بے حد اصرار پر ان کی ولایت قبول کی تو آپ کے سامنے تین بڑے چیلینج تھے:
۱۔ نااہل گورنر اور انتظامیا۔
۲۔ بیت المال کے غیر مساوی تقسیم سے کچھ لوگوں کے پاس کثیر دولت اور عام شہری کی غربت کی حالت میں زندگی۔
۳۔ قوانین اسلامی کی پامالی۔
امام علی علیہ السلام نے تمام نااہل گورنر ہٹادیے اور اہل انتظامیہ کو اختیارات دیے۔ طلحہ و زبیر جو رسول اللہ کے دور میں تو اچھی کارکردگی رکھتے تھے لیکن اب وہ جاگیردار بن چکے تھے اور کروڑوں کی حد تک دولت رکھتے تھے۔ حضرت عثمان کے خلاف سرگرم تھے اور امید رکھتے تھے کہ اقتدار انہی کو ملے گا۔ جب حضرت علی علیہ السلام نے ان کو اقتدار میں شریک نہیں کیا تو دشمن بنے اور جنگ جمل کا سبب بنے۔ شام میں معاویہ جو تقریبا فتح شام کے بعد سے ہی مسلسل اقتدار میں تھا، اسے بھی امام علی علیہ السلام نے ہٹادیا تو اس نے قبول نہیں کیا اور اقتدار پر قابض رہا۔ اس دور کے قریش کے بڑے سیاستدان مغیرہ بن شعبہ نے حضرت علی کو مشورہ دیا کہ آپ ابھی مضبوط نہیں ہیں اسلیے معاویہ کو برقرار رکھیں جب مظبوط ہو جاءیں تو بھر اس کو ہٹادیں۔ امام علی علیہ السلام نے جواب میں یہ آیت تلاوت کی: و ما كنت متخذ المضلين عضدا. [ سوره ى كهف: 51. ] میں گمراہوں کو ہرگز اپنا مددگار نہیں بناٴونگا۔ اسی کے خلاف امام علی نے جنگ صفین لڑی ہے۔
آپ نے عدالت اسلامی قاءم کرتے ہوءے بیت المال سے سب کو برابر دینا شروع کیا۔ جن لوگوں کو ماضی میں بیت المال سے ناجاءز طور پر نوازا گیا تھا ان سے وصولی شروع کی تو ایسے جاگیردار آپ کے دشمن بنے۔جب کہاگیا کہ آپ ماضی کو چھوڑ کر اب عدالت کریں ماضی مین جو ہوچکا وہ ہو چکا۔ امام علی نے فرمایا: حق کبھی پرانا نہیں ہوتا۔
جب آپ نے قوانین اسلامی کو واپس لانے کی کوشش کی تو بھی آپ کو شدیدمخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ قوانین تو آپ واپس لا سکے کچھ نہیں لا سکے۔
(جاری ہے)

 
 
Follow Us On:
share on facebook
share on twitter
share on google plus
print this
 
ہائر ایجوکیشن موٹیویشن اینڈ گائنڈنس پروگرام
اصغریہ پاکستان
قرآن کریم
Copyright © 2017 . جملہ حقوق محفوظ ہیں
Designed and Developed By: ICreativez